اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین کے موقع پر موکب لگانے والے اور بین الاقوامی سطح پر فعال افراد کے ساتھ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے قم دفتر میں ایک نشست کا انعقاد کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین احمد احمدی تبار نے اس نشست میں اربعین کے مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اربعین کا دینی ثقافت میں ایک خاص مقام ہے اربعین میں مختلف پہلو منجملہ عشق و محبت اور امام حسین (ع) کی راہ میں ایثار و قربانی کا جذبہ نظر آتا ہے، اور اس راہ میں بہت اچھے کارنامے بھی انجام پائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اربعین کا ایک پہلو عقلانی اور منطقی پہلو ہے اور اس موقع پر اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات کو نشر و اشاعت کرنا بہت ضروری ہے اس لیے کہ اربعین کی ظرفیت سے ظہور کے لیے زمینہ سازی کی جا سکتی ہے۔
اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی امور کے سربراہ نے مزید کہا: ایک اہم مسئلہ جس کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے وہ زمان و مکان کے اعتبار سے اربعین کو وسعت دینا ہے، اربعین مومنین کا ایک عالمی اجتماع ہے کہ جس کے لیے ہمیں کوشش کرنا چاہیے اور اس موقع کو مومنین کی عالمی حکومت کے لیے مقدمہ قرار دینا چاہیے۔
احمدی تبار نے ذرائع ابلاغ میں اربعین کے انعکاس کے بارے میں کہا: عالمی میڈیا نے اربعین کے ساتھ بائیکاٹ کیا ہوا ہے لہذا ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ اربعین میں شرکت کرنے والا ہر شخص خود میڈیا کی حیثیت پیدا کرے تاکہ میڈیا کا بائیکاٹ توڑا جا سکے۔
..........
242